12 جولائی، 2023، 9:20 AM

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان

پاکستان میں محرم  الحرام کا چاند 18 جولائی کو نظر آنے کا قوی امکان

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ محرم الحرام کا چاند 18 جولائی 29 ذی الحج کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور عاشورہ 28 جولائی بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش 17 جولائی کی رات 11 بجکر 32 منٹ پر ہوگی اور چاند نظر آنے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

غروب آفتاب شام 7 بج کر24 منٹ پرہونے کا امکان ہے، رات 8:00 بجے چاند کے طلوع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 20 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کی مدت غروب آفتاب کے بعد 46 منٹ تک ہے جبکہ چاند نظر آنے کے لیے 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہے۔

News ID 1917754

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha