مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے خبر دی ہے کہ مقاومتی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز پر حملہ کردیا۔ حملہ آور نے رام اللہ میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے صہیونی سیکورٹی اہلکار پر چاقو سے وار کیا جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی زخمی ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے جوابی فائرنگ کرکے حملہ آور کو شہید کردیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی جوان اسرائیلی فوجی سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کررہا تھا۔ سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں مغربی کنارے اور مقبوضہ فلسطین کے دوسرے علاقوں میں غاصب صہیونی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ