مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے بدخشان کے اعلی حکومتی عہدیدار کے مطابق صوبائی امیر کے مالی معاون نصیر احمد احمدی کو بم دھماکے میں قتل کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فیض آباد کے علاقے میں ایک حملہ آور نے سڑک کے کنارے گاڑی میں بم نصب کرکے دھماکے سے اڑادیا۔ جس کے نتیجے میں نصیر احمد احمدی سمیت دو افراد ہلاک اور چھے زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں دہشت گرد تنظیم داعش ملوث ہوسکتی ہے۔ داعش نے ہی چند مہینے پہلے بدخشان کی پولیس کے سربراہ کو بھی قتل کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ