27 مئی، 2023، 9:39 AM

عراقی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، عراق کا سوئیٹزر لینڈ سے مطالبہ

عراقی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے، عراق کا سوئیٹزر لینڈ سے مطالبہ

عراقی وزرات خارجہ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر برن میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے بعد سوئس حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبررساں ادارے واع کے حوالے سے کہا ہے کہ عراقی وزرات خارجہ نے سوئیٹزرلینڈ کے شہر برن میں عراقی سفارت خانے پر حملے کے بعد سوئس حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویٹزرلینڈ کی حکومت سفارت خانے پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔

بیان میں وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عراق شہر برن میں اپنے سفارتخانے پر نامعلوم کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ملزمان نے سفارتخانے میں داخل ہونے کے بعد خوف و ہراس پھیلایا اور سفارتخانے کے عملے اور دیگر افراد کو ہراساں کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق سفارت مشنز پر ہونے والے ہر حملے اور سفارتی عملے کی بے احترامی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ سوئس حکومت اور متعلقہ ادارے واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے تحقیقات کے بعد تفصیلات سے آگاہ کریں۔

وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین کے احترام اور سفارتی حوالے سے ویانا معاہدے کی روح پر عمل درامد پر زور دیا۔

News ID 1916745

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha