6 مئی، 2023، 1:57 PM

جدید کروز میزائل "ابو مہدی" ایرانی بحریہ کے حوالے

جدید کروز میزائل "ابو مہدی" ایرانی بحریہ کے حوالے

ابو مہدی کروز میزائل ایرانی وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹری اور مسلح افواج کی معاونت سے ایجاد کیا گیا ہے، اس میزائل کی رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے، ابومہدی کروز میزائل درست انداز سے نشانے کے ہدف بناسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریر ایڈمرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ بحری فوج کو جدید کروز میزائل ابو مہدی سے مسلح کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب جلد منعقد ہوگی۔

ریر ایڈمرل ایرانی نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ کو جدید کروز میزائل سے مسلح کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے بحریہ کے سربراہ نے بحریہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں ایک منصوبے کا افتتاح کیا جو الیکٹرونک جنگ کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی آزمائش انجام دی گئی ہے۔

ابو مہدی کروز میزائل ایرانی وزارت دفاع کی ایرو اسپیس انڈسٹری اور مسلح افواج کی معاونت سے ایجاد کیا گیا ہے، اس میزائل کی رینج ایک ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے، ابومہدی کروز میزائل درست انداز سے نشانے کے ہدف بناسکتا ہے۔ سرعت عمل، ہدف کے انتخاب میں درستی، ڈرون طیاروں کو گرانے کی صلاحیت اور سمندر کی گہرائی سے فائر کرنے کی صلاحیت ابومہدی کروز میزائل کی خصوصیات میں سے ہیں۔

News ID 1916295

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha