26 اپریل، 2023، 2:37 PM

ٹی وی پر انٹرویو کے دوران ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی؛ انتخابی مہم بھی معطل

ٹی وی پر انٹرویو کے دوران ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی؛ انتخابی مہم بھی معطل

ترک صدر طیب اردوان کے ٹیلی وژن چینل پر نشر ہونے والے براہ راست انٹرویو کو شدید طبیعت بگڑ جانے کے باعث روکنا پڑا جس کے بعد ان کی انتخابی مہم کو بھی عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ٹیلی وژن پر براہ راست انٹرویو کے دوران اچانک ترک صدر کی طبیعت بگڑ گئی تاہم 15 منٹ کے وقفے کے بعد انھوں نے انٹرویو کو مکمل کرایا۔ترک صدر طیب اردوان نے انٹرویو دوبارہ شروع کرتے ہوئے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے بتایا کہ اب میری طبیعت قدرے بہتر ہے۔ چند دن سے پیٹ میں شدید درد ہے اور مصروفیات بھی زیادہ ہیں۔

طیب اردوان نے مزید بتایا کہ انٹرویو شروع ہونے میں بھی 90 منٹ کی تاخیر پیٹ درد کے باعث ہی ہوئی تھی اور ساتھیوں نے انٹرویو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن میں نے مناسب نہیں سمجھا کیوں کہ لاکھوں لوگ میرے منتظر تھے۔

انٹرویو کے دوران ترک صدر طیب اردوان تھکے ہوئے نظر آئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی نمایاں تھے جس کی وجہ ممکنہ طور پر پیٹ کی تکلیف ہوسکتی ہے۔

News ID 1916111

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha