مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گارڈین کونسل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ عباس علی کدخودائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادیں ایک ادارے کی دوغلی پالیسی کی بخوبی نشاندہی کرتی ہیں۔
کونسل کی جانب سے منظور کی جانے والی قراردادوں کا مقصد سیاسی مفادات کا حصول ہے۔ کونسل ایک جانب سے انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ پر مبنی اپنے مشن پر تاکید کرتی ہے دوسری جانب عالمی سطح پر حقوق انسانی کی دھجیاں اڑانے والوں کے ہاتھوں کھلونا بن گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ