1 اپریل، 2023، 10:50 AM

حزب اللہ کی جانب سے عبرانی زبان میں جاری ویڈیو نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا دیں+ویڈیو

حزب اللہ کی جانب سے عبرانی زبان میں جاری ویڈیو نے صیہونیوں کی نیندیں اڑا دیں+ویڈیو

اس ویڈیو میں حزب اللہ کے جوان ہاتھوں میں لبنان اور فلسطینی پرچم لئے ہوئے صہیونی حکام کو دھمکی دے رہے ہیں کہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور صہیونی ریاست صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی اور فلسطین کا وجود برقرار اور ثابت رہے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین نے صہیونی ٹی وی چینل i24 کے حوالے سے خبر دی ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے غاصب صہیونی حکام کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے سے صہیونی حکام کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق عبرانی زبان میں جاری ہونے والی اس ویڈیو میں حزب اللہ کے جوان ہاتھوں میں لبنان اور فلسطینی پرچم لئے ہوئے صہیونی حکام کو دھمکی دے رہے ہیں کہ مکڑی کے جالے سے بھی کمزور صہیونی ریاست صفحہ ہستی سے جلد مٹ جائے گی اور فلسطین کا وجود برقرار اور ثابت رہے گا۔ مقاومتی جوان تمہاری تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کا اچانک حملہ تمہارے لئے حیران کن ہوگا۔

News ID 1915625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha