مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیسوں قرآنی نمائش کے انعقاد کے سلسلے میں جمعہ کی صبح ہونے والے اجلاس میں وزیر ثقافت کے معاون علی رضا معاف اور نمائش کے سربراہ سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کا افتتاح ہفتہ یکم اپریل کو ہوگا۔ نمائش کا افتتاح صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کریں گے جب کہ وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی بھی اس موقع پر خطاب کریں گے۔
افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی سطح پر مشہور قاری محمد جواد پناہی قرآن کی تلاوت کریں گے جبکہ خادمین قرآن کی بھی قدردانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تیسویں پندرہ روزہ قرآنی نمائش تہران کے مصلائے امام خمینی میں کل سے 15 اپریل تک جاری رہے گی جس میں شام پانچ بجے سے رات بارہ بجے تک شرکت کرسکیں گے۔
آپ کا تبصرہ