مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ بھارتی پولیس نے علیحدگی پسند سکھ لیڈر امرت پال سنگھ کی گرفتاری کےلئے آپریشن شروع کر دیا ہے اور آج اس آپریشن کا دوسرا دن جاری ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سکھ سردار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا تھا جہاں پر اس کے ایک ساتھی کو رکھا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران پنجاب پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 112 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امرت پال سنگھ کے گاؤں جلپور کھیرا میں پولیس کی بھاری نفری تعنیات ہے اور امرت پال سنگھ کی گرفتاری کےلئے گھر گھر تلاشی جاری ہے، پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
مقامی ہندوستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق علاقے میں پیر کے دن تک انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل رہے گی۔یاد رہے کہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں اس سے پہلے بھی سکھ علیحدگی پسندوں کے خلاف کئی مرتبہ آپریشن کئے جا چکےہیں۔
آپ کا تبصرہ