12 مارچ، 2023، 2:05 PM

ایران میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

ایران میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان

ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او نے کا کہنا ہے کہ جنوبی پارس گیس فیلڈ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا امکان ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی نیشنل آئل کمپنی کے سی ای او محسن خجستہ مہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود نیشنل آئل کمپنی کے پاس اپنے غیر ملکی صارفین ہیں اور موجودہ حالات میں ایران کی تیل کی برآمدات بخوبی انجام پا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنوبی پارس مشترکہ فیلڈ کے موجودہ بلاکس کے باہر گیس کی تلاش کا کام کر رہے ہیں اور حال ہی میں اس فیلڈ میں ایک کنویں سے اچھے نتائج حاصل کیے ہیں اور چند مزید کنوؤں کی کھدائی کے بعد ممکنہ نئے ذخائر کی درست مقدار کا اعلان کیا جائے گا۔

News Code 1915232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha