مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ریلوے ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان ریلوے نے پہلے کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس میں دھماکا سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا بعد میں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تحقیقات کے مطابق یہ ٹارگٹڈ دھماکا تھا، بم ٹرین کے باتھ روم میں رکھ کر دھماکا کیا گیا۔
ریلوے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے، جو بہاولپور کی رہائشی تھی۔
وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اکانومی کلاس کی بوگی نمبر 6 میں ہوا تھا۔
زخمیوں کو ٹرین سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، ڈی پی او اور ضلعی افسران اطلاع ملتے ہیں دھماکے سے متاثرہ ٹرین میں پہنچ گئے۔
پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کو چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تھا تاہم ٹرین کی دیگر بوگیوں کو کلیئر قرار دے کر اب روانہ کر دیا گیا
آپ کا تبصرہ