21 جنوری، 2023، 9:04 AM

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مقرر، گورنر نے دستخط کردیے

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ مقرر، گورنر نے دستخط کردیے

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو صوبے کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ محمد اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا نے آج صبح ہی اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کے اعلامیے پر دستخط کیے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب آج منعقدہوگی، جس میں وہ گورنر حاجی غلام علی سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ نگران وزیرعلیٰ کی تقرری ، وزیراعلیٰ محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے اتفاق رائے سے کی تھی۔ اعظم خان سینئر بیوروکریٹ اور صوبے کے سابق چیف سیکرٹری رہ چکے ہیں۔ ان کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

News ID 1914297

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha