14 جنوری، 2023، 4:20 PM

ایرانی اسٹار مہدی طارمی نے 2022 میں ایشیا کے بہترین گول اسکورر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایرانی اسٹار مہدی طارمی نے 2022 میں ایشیا کے بہترین گول اسکورر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار اسٹرائیکر مہدی طارمی نے سال 2022 کے لیے ایشیا میں بہترین گول اسکورر کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فٹبال کی تاریخ اور شماریات کی بین الاقوامی فیڈریشن (IFFHS) نے ایرانی قومی ٹیم اور پرتگال کے معروف کلب پورٹو کے اسٹار اسٹرائیکر مہدی طارمی کو براعظم ایشیا کا بہترین گول اسکورر قرار دیتے ہوئے سال 2022 کے لیے دنیا کے بہترین گول اسکوررز کا اعلان کردیا۔

30 سالہ ایرانی اسٹار اسٹرائیکر نے سال 2022 میں پرتگالی پریمیئر لیگ میں 21 گول، دیگر پرتگالی مقامی مقابلوں میں 7 گول، پورٹو کی طرف سے کھیلتے ہوئے بین الاقوامی یورپی چیمپئن شپ میں 6 گول اور ایرانی قومی ٹیم کے لئے کھیل کے دوران 5 گول کیے۔ 

23 سالہ ابھرتے ہوئے جاپانی کھلاڑی کوڈائی تاناکا نے بھی پروفیشنل فٹ بال میں اپنے پہلے ہی سال میں 39 گول کیے، لیکن ان میں سے کوئی بھی بین الاقوامی میدان میں نہیں تھا، اس لیے انہیں  ٹائی بریکر پر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کو طارمی کے حوالے کرنا پڑی جبکہ انگلینڈ کے کلب ٹوٹنہم کے لیے کھیلنے والی کورین کھلاڑی، ہیونگمین سن 25 گول کے ساتھ اس درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے مہدی طارمی کو نومبر اور دسمبر 2022 کے مہینوں کے دوران پرتگال کی لیگ کے بہترین کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔
 

News ID 1914190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha