مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا۔ دھماکے کا مقام چین کے حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔
دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اُس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی جگہ سے اب بھی مسلسل فانرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔
کابل سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان خالد زدران نے کہا کہ “کابل ہوٹل” نامی ایک کمپاؤنڈ میں شیطانی عناصر نے حملہ کیا جہاں عام شہری مقیم تھے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچ چکی ہیں اور کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ