مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج صبح ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پریس ٹی وی کے خلاف نئی پابندی اور مغرضانہ اقدام نے آزادی بیان اور آزادی اظہار رائے کا نعرہ لگانے والوں کے چہرے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔
یوٹیلسٹ (Eutelsat) سیٹلائٹ نے انگریزی زبان کے ایرانی چینل پریس ٹی وی کو یورپی یونین کی پابندیوں کے بہانے اپنی فہرست سے ہٹا دیا اور اس چینل کے پروگراموں اور نشریات کو بند کر دیا۔
یوٹیل کمپنی کا یہ اقدام بین الاقوامی ضابطوں اور میڈیا کی آزادی کے خلاف ہے۔
پریس ٹی وی عالمی سامراج کو چبھنے والے حقائق پر مبنی خبریں اور سیاسی پروگرام نشر کرتا ہے جس کے باعث عالمی سطح پر اس کے دیکھنے والوں کی خاصی بڑی تعداد ہے اور اسی سبب سے یہ چینل ہمیشہ ہی مغربی اور یورپی ممالک کے عتاب کا نشانہ بنتا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ