5 دسمبر، 2022، 1:49 PM

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا حرم اما م علیؑ سے پیغام؛

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

انہوں نے کہاکہ میں ایک سنی ہوں لیکن یہاں اپنی عقیدت کا اظہار کرنے آیا ہوں، آپ سب کو بھی چاہے سنی ہوں یا شیعہ یہاں اپنی عقیدت کے اظہار کے لئے آنا چاہئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان اس وقت مقدس مقامات کی زیارت کی غرض سے فیملی کے ساتھ عراق کے شہر نجف اشرف میں موجود ہیں۔

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ میں فیملی کے ساتھ حرم امام حسین علیہ السلام اور امام علی علیہ السلام کے روضہ مبارک سے تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

حرم امام علی علیہ السلام سے جاری ایک ویڈیو پیغام میں عامر خان کا کہنا تھا کہ "میں کربلا اور نجف کی زیارت کے لیے عراق آیا ہوں تاکہ نواسہ رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کر سکوں۔ میں سنی ہوں لیکن اسلام کی تاریخ کے متعلق نزدیک سے تجربہ کرنے اور سیکھنے کے لئے یہ ایک نعمت ہے"۔

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

انہوں نے ایک اور تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ نجف شہر میں امام علی (ع) کے روضہ مبارک کے قریب بھائی کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے، یہ ان کے روضے کے اطراف میں موجود صحن ہے اور ہر سال لاکھوں عقیدت مند حرم کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان پاکستان نژاد عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسر ہیں جنہیں اپنے ابائی وطن پاکستان اور وہاں کے لوگوں سے لگاو کے لئے پہچانا جاتا ہے۔

سنی ہوں لیکن زیارت امام علیؑ میرے لئے نعمت ہے

News ID 1913512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha