9 نومبر، 2022، 12:55 PM

مغرب انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے، چینی سفیر

مغرب انسانی حقوق کے بہانے دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے، چینی سفیر

ایران میں تعینات چین کے سفیر نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے بہانے ایران اور چین سمیت دیگر ترقی پذیر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

ایران میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر "چانگ ہوا" نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں مغربی ملکوں کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں کہا کہ انسانی حقوق کا مسئلہ دنیا کے تمام لوگوں کا مشترکہ مسئلہ ہے اور سب ہی انسانی حقوق کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہم نکتہ جس پر توجہ دینے کی ضروت ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں سب سے پہلے اپنے عوام کی ترقی کے لئے کوشش کرنا چاہیے، بدقسمتی سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ امریکہ اور مغربی ممالک انسانی حقوق کے بہانے ایران اور چین سمیت دوسرے ترقی پذیر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔

ایران میں چین کے سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مغربی ممالک اور امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال ابتر ہے اور ہر روز ان ممالک میں انسانی حقوق پائمال ہوتے ہے لیکن وہ مختلف بہانوں سے مسلسل دیگر ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو حقیقی انسانی حقوق کے دفاع میں مل کر کوشش کرنی چاہیے۔

News ID 1913065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha