مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت میں لبرٹی چوک لاہور سے شروع ہونیوالا لانگ مارچ جمعہ کی رات داتا دربار تک پہنچ گیا۔ داتا دربار کے مارچ کے شرکاء کچھ دیر میں شاہدرہ روانہ ہوں گے۔ عمران خان نے مارچ سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج شاہدرہ سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ لاہور کے دیگر مقامات پر خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ریڈ زون میں نہیں جائیں گے، صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں، عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک اور اداروں کی خاطر خاموش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت پہلے تھی نہ اب ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کے بعد کچھ پارٹی رہنماؤں پر اعتماد نہیں رہا لیکن کچھ پر اب بھی اعتماد ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں حقیقی آزادی کیلئے نکلے ہیں اور انتخابات کا اعلان کروا کر ہی لوٹیں گے۔
آپ کا تبصرہ