27 اکتوبر، 2022، 3:09 PM

قوم کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے، عمران خان

 قوم کے لیے جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ لاہور بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ اب حتمی اور فیصلہ کن جنگ ہے، کل میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کرنے جا رہا ہوں اور لاہور سے میرے مارچ کا آغاز ہوگا، میں اس قوم کے لیے یہ جنگ لڑ رہا ہوں، لاہور بار بھی اس مارچ میں بھرپور شرکت کرے۔ عمران خان نے کہا کہ پنجاب حکومت کو کہوں گا کہ وکلاء پروٹیکشن بل منظور کرے، وکلاء کے ہسپتال کے لیے رقم جاری کی جائے۔
دریں اثنا عمران خان کی 90 شاہراہ قائد اعظم میں پارٹی کی سینئر لیڈر شپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، عمر ایوب، میاں اسلم اقبال، عمر سرفراز چیمہ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں لانگ مارچ اور دیگر امور پر پارٹی لیڈر شپ کی مشاورت ہوئی جس میں آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

News ID 1912845

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha