مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق 36ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد عالمی مجلس تقریب مذاہب کے زیر اہتمام ہو گا جس میں دنیا بھر سے علماء کرام اور دانشور شرکت کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کانفرنس تہران میں ہوگی جبکہ دنیا بھر سے مختلف افراد اور ماہرین ورچوئل طور پر بھی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے تعلقات عامہ کے مطابق رواں سال کانفرنس کے لئے 6 محوروں کا انتخاب کیا گیا ہے: 1- منصفانہ جنگ اور صلح 2- اسلامی اخوت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ 3-مذہبی آزادی فکر، مذہبی اجتہاد کی پذیرائی اور تکفیر اور انتہا پسندی سے مقابلہ 4-اسلامی مذاہب کے درمیان باہمی احترام، اختلاف کے آداب کی مراعات اور بحث و مشاجرت، حرمت شکنی اور توہین سے اجتناب 5- اسلامی ہمدردی اور ہمدلی اور کشیدگی اور تنازعات سے گریز 6- غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کی بحالی۔
آپ کا تبصرہ