3 ستمبر، 2022، 10:50 AM

کراچی میں 5 روز سے پانی کی فراہمی بند، بحران بدترین ہو گیا

کراچی میں 5 روز سے پانی کی فراہمی بند، بحران بدترین ہو گیا

کراچی میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا جب کہ دھابیجی پمپمنگ اسٹیشن میں چند دن قبل لائن پھٹنے سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ کراچی میں پانی کا بحران بد ترین شکل اختیار کرگیا ہے، مختلف علاقوں میں 5 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، شہری ٹینکرز خرید کے اپنی ضروریات زندگی پورا کررہے ہیں۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن پھٹنے سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی تاہم لائن کی مرمت ہونے کے باوجود شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی،گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، لانڈھی، ملیر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر میں پانی کی فراہمی بند ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورا ملک پانی پانی ہوگیا ہے لیکن کراچی میں پانی کی فراہمی معطل ہے، پانی نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، مہنگے ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے چند افسران نے شہر میں مصنوعی بحران پیدا کیا ہے اور وہ رہائشی علاقوں کے بجائے تجارتی و کاروباری مقامات پر پانی فراہم کررہے ہیں۔

News Code 1912244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha