30 جولائی، 2022، 12:36 AM

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سابق وزیر قانون راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔

پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اسپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں، بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

News ID 1911757

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha