17 جون، 2022، 12:03 PM

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کے ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیراعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سفارتی تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے سفارتخانوں کی گاڑیوں کے ٹرانسفر ، رجسٹریشن پر غیراعلانیہ پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے محکمہ ریونیو سروسز نے پاکستانی سفارتخانے کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں پر بیرون ممالک سے منگوا کر گاڑیاں خلاف ضابطہ فروخت کا الزام ہے۔

جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سابق نائب سفیر عدنان جاوید بھی الزامات کی زد میں ہیں تاہم پاکستانی سفیر مظہر جاوید اور سفارت کار عدنان جاوید نے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھی جوابی طور پر جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کی گاڑیوں کی رجسٹریشن و ٹرانسفر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جبکہ محکمہ ریونیو جنوبی افریقہ میں پاکستانی سفارت کاروں کیخلاف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔

News ID 1911231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha