مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ اچانک دورے پر یوکرائن پہنچ گئي ہیں ، جہاں اس نے یوکرائن کے صدر زیلنسکی کی اہلیہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اطلاعات کے مطابق امریکی خاتون اول جل بائیڈن نےاچانک یوکرائن کا دورہ کیا اور اپنے دورے کے دوران انہوں نے صدر ولادیمیر زیلنسکی کی اہلیہ سے ملاقات کی. یوکرائن کے صدر کی اہلیہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے جل بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کے عوام یوکرائن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق یوکرائن کے صدر نے امریکی صدر کو یوکرائن کے دورے کی دعوت دی تھی لیکن امریکی صدربائیڈن نے اپنی جگہ اپنی اہلیہ کو یوکرائن کے دورے پر بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق امریکہ یوکرائن کو بڑے پیمانے پر ہتھیار فراہم کررہا ہے اور وہ یوکرائن جنگ کو طول دینے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ