مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن المالکی نے ملاقات اور گفتگوکی۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود دو طرفہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تجارت، سرمایہ کاری اور اسٹرٹیجک تعلقات کے شعبوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو وزارت عظمی سے ہٹانے میں اہم اور بنیادی کردار ادا کیا۔ پاکستان میں امریکہ اور سعودی عرب کا نفوذ بہت زیادہ ہے۔ امریکہ پاکستان میں بعض امور براہ راست انجام دیتا ہے اور بعض دیگر امور کو وہ سعودی عرب کے ذریعہ پایہ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ