حرم مطہر رضوی میں تین طالب علموں پر حملہ/ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی (ع) کے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں ایک دہشت گرد نے تین طالب علموں پر چاقو حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مشہد مقدس میں حرم مطہر رضوی (ع)  کے صحن پیغمبر اعظم (ص) میں ایک دہشت گرد نے تین طالب علموں پر چاقو حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

حرم مطہر رضوی میں تین طالب علموں پر حملہ/ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا

حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ زائرین ، خدام اور حرم مطہر کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تلاش و کوشش کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اسے مزید کارروائی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ حرم مطہر رضوی کی انتظامیہ نے حرم مطہر اور تین طالب علموں پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرم مطہراور طالب علموں پر بزدلانہ  حملے کی تحقیقات اور نتائج کے حصول تک گھناؤنی سازش کا پیچھا کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق حملےميں زخمی ہونے والا ایک طالب علم  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ہےجبکہ دو طالب علم کا اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ حرم رضوی کے متولی نے اپنے پیغام میں حرم مطہر اور طالب علموں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

News Code 1910394

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha