مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں افغانستان سے متعلق اجلاس کے ضمن میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوطرفہ تعلقات، افغانستان کے امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کل اعلی سیاسی وفد کے ہمراہ افغانستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کے لئے چین روانہ ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق چین کے صوبہ انہوئی کے شہر تن شی میں ہونے والی اس کانفرنس میں ایران ، پاکستان ، روس، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ یا ان کے نمائندے شریک ہیں۔
چین میں افغانستان سے متعلق اجلاس کے ضمن میں ایران اور پاکستان کے وزراء خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، افغانستان کے امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
News ID 1910326
آپ کا تبصرہ