28 مارچ، 2022، 6:34 PM

اسرائیل کے وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسرائیل کے وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہاآرٹض کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کورونا کا شکار ہوگئے جس پر انھوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ وہ اپنی ذمہ داریاں گھر سے ہی انجام دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم نفتالی بینٹ نے گزشتہ روز شام کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آگیا ہے ۔

اسرائیل میں کورونا وبا کے بعد سے سخت کورونا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور مہلک وائرس پر قابو پانے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا تاہم کورونا کی نئی شکل نے زور پکڑنا شروع کردیا تھا جس پر بوسٹر ڈوز کی مہم چلائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر اس مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار 460 ہوگئی ہیں۔

News ID 1910306

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha