مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مقامی انتظامیہ نے سرینگر کی جامع مسجد کو آج عقیدت مندوں اور نمازیوں کے لئے کھول دیا ۔
بھارتی حکومت نے تقریباً 30 ہفتوں کے بعد سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کو آج عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا ۔ اطلاعات کے مطابق خطبہ جمعہ امام حئی سید احمد نقشبندی نے دیا کیونکہ میر واعظ عمر فاروق مسلسل نظر بند ہیں۔
انجمن اوقاف نے کہا کہ آج 30 ہفتوں کے وقفے کے بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی گئی اور تمام انتظامات پہلے سے کر لیے گئے تھے۔ "مسجد میں بڑی تعداد میں لوگ نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے حاضر ہوئے اور آج معراج کے موقع پر بہت بڑا اجتماع ہوا"۔
آپ کا تبصرہ