مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کی شہری آبادی پر شدید اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ الذمار میں بمباری میں کئی گھروں کو ویران کردیا ، جبکہ صوبہ حضرموت میں بھی سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں امریکہ اور اسرائل سمیت دس عرب ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اس کے باوجود سعودی عرب یمن میں اپنے شوم اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کے بہیمانہ ہوائی حملوں کا جواب حملوں سے دیا جائےگا۔
یمن کے نہتے عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت ، جارحیت اور ظالمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے جنگي طیارون نے آج یمن کے صوبوں الذمار اور حضرموت کی شہری آبادی پر شدید اور وحشیانہ بمباری کی ہے۔
News ID 1909914
آپ کا تبصرہ