یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب پر سعودی جنگی طیاروں کی بڑے پیمانے پر بمباری

یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ یمن کے صوبہ الجوف اور مآرب پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے  بڑے پیمانے پر بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ مآرب پر شدید بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی بمباری کا مقصد یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب میں پیش قدمی کو روکنا ہے۔

ادھر سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف میں شہری آبادی کو وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ صوبہ الجوف کو چند روز قبل یمنی فورسز نے سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا تھا۔

یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے حال ہی میں کہا تھا کہ یمنی فورسز اور قبائل صوبہ مآرب میں نہائی کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1909310

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha