25 دسمبر، 2021، 2:50 PM

افغان قومی اسمبلی جلد اپنا کام شروع کردے گي

افغان قومی اسمبلی  جلد اپنا کام شروع کردے گي

افغانستان میں طالبان کے ترجمان مجاہد نے کہا ہے کہ افغان قومی اسمبلی جلد اپنا کام شروع کردے گي۔ یہ اسمبلی افغان پارلیمنٹ اور سینیٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جمہور کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغان قومی اسمبلی  جلد اپنا کام شروع کردے گي۔ یہ اسمبلی افغان پارلیمنٹ اور سینیٹ کے نمائندوں پر مشتمل ہوگي۔

قومی کونسل کی مزید فعالیت کے بارے میں اس نے مزید تفصیلات نہیں بتائيں۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کو معطل کردیا گيا تھا۔

افغانستان میں گذشتہ 20 سال سے قومی اسمبلی کا انتخاب عوام کی جانب سے براہ راست کیا جاتا ہے۔ طالبان کابینہ کے حکم سے افغانستان کےا الیکشن کمیشن اور وزارتخانوں کو تحلیل کردیا گیا تھا۔

News ID 1909267

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha