مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خلیج فارس کی چھ عرب ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تمام خلیجی ریاستوں میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1002 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، امارات میں 2 دسمبر کو کورونا کیسز کی تعداد 68 تھی۔ ابوظبی میں سرکاری ملازمین کو پی سی آرٹیسٹ کروانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔ ادھر سعودی عرب میں 252، کویت میں 143، عمان، قطر، بحرین میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خلیج فارس کی چھ عرب ریاستوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، تمام خلیجی ریاستوں میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بھی رپورٹ ہوچکے ہیں۔
News ID 1909256
آپ کا تبصرہ