20 دسمبر، 2021، 7:48 PM

چين کا امریکہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں جنگ اورمذاکرات کی صورت میں مذاکرات کرنے کا اعلان

چين کا امریکہ کے ساتھ جنگ کی صورت میں جنگ اورمذاکرات کی صورت میں مذاکرات کرنے کا اعلان

چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے کہا ہے کہ چین کو امریکہ کے ساتھ جنگ سے کوئی خوف نہیں تاہم وہ مذاکرات پر آمادہ ہوں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے کہا ہے کہ چین کو امریکہ کے ساتھ جنگ سے کوئی خوف نہیں تاہم وہ مذاکرات پر آمادہ ہوں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

اطلاعات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے اسٹریٹیجک غلط فہمیاں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نے مزید کہا کہ امریکہ کے ساتھ  جنگ اورتصادم سے نہیں ڈرتے، اگر ایسا ہوا تو بھرپور طریقے سے جنگ کریں گے البتہ امریکہ باہمی طور پر فائدہ مند مذاکرات کرتا ہے تو خطے میں پائیدار امن کے لیے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے وزیر خارجہ کا یہ اہم بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور چینی صدر نے حال ہی میں پہلی بار ویڈیو لنک پر بات چیت کی تاہم یہ تاریخی ورچوئل ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

اس سے قبل امریکہ نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام پر چینی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے بھی امریکہ پر جوابی پابندیاں عائد کیں اور تاحال کشیدگی برقرار ہے۔

News ID 1909215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha