16 دسمبر، 2021، 10:29 AM

جنوبی افریقہ کی عدالت کا سابق صدر کوجیل واپس بھیجنے کا حکم

جنوبی افریقہ کی عدالت کا سابق صدر کوجیل واپس بھیجنے کا حکم

جنوبی افریقہ کی عدالت نے سابق صدرجیکب زوما کوجیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کی عدالت نے سابق صدرجیکب زوما کوجیل واپس بھیجنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق 79سال کے جیک زوما صحت کی خرابی کی وجہ سے ستمبرسے پیرول پررہا تھے۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدرجیکب زوما کوکرپشن کے مقدمے میں عدالت میں پیش نہ ہونے اورعدالت سے تعاون نہ کرنے پرتوہین عدالت کے جرم میں 15مہینے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیکب زوما نے سزا کیخلاف درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ کے 9سال صدررہنے والے جیکب زوما نے جولائی میں گرفتاری پیش کی تھی جس کے بعد ان کے حامیوں نےاحتجاج کیا تھا جس کے دوران لوٹ مار اورتشدد کے واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1909164

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha