25 نومبر، 2021، 10:29 AM

اسرائيل کا مغربی کنارے میں مزید غیرقانونی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان

اسرائيل کا مغربی کنارے میں مزید غیرقانونی بستیاں تعمیر کرنے کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں نئی غیرقانونی یہودی بستیوں کے لئے 6 ہزارنئے گھرتعمیرکرنے کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کے اطراف میں نئی غیرقانونی یہودی بستیوں کے لئے 6 ہزارنئے گھرتعمیرکرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ادھرفلسطین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے غیرقانونی اقدام پرامریکہ سمیت دیگرعالمی طاقتوں سے فوری مداخلت اورمزید غیرقانونی یہودی بستیوں کی تعمیررکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی مغربی کنارے اورغزہ کی پٹی پرمشتمل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہوگا۔ دنیا کے بہت سے ممالک فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی یہودی بستیوں کوغیرقانونی تصورکرتے ہیں۔ ایک طرف فلسطینیوں پر اسرائيلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دوسری طرف بحرین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرکے فلسطینیوں کی پشت میں خنجر گھونپ رہے ہیں۔

News ID 1908947

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha