11 اکتوبر، 2021، 1:29 PM

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےکشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق کشمیر میں بھارتی فوج نے بانڈی پورہ کے علاقہ شاہگنڈ میں فوجی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا جبکہ دوسرے شخص کو اننت ناگ " اسلام آباد " ضلع میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔ بھارتی فوج نے ان علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی اور 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق علیحدگی پسند تنظیم سے ہے۔

News ID 1908477

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha