مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اٹلی کے شہر میلان میں چھوٹا مسافر بردارنجی طیارہ 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق اٹلی کے شمالی شہر میلان میں ایک چھوٹے طیارے نے لناٹ سٹی ہوائی اڈے سے جزیرے سرڈینیا کے لیے اُڑان بھری تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد طیارہ ایک خالی عمارت سے ٹکرا گیا جس سے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے طیارے میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کے بعد قابو پالیا۔ طیارے کے ملبے سے 8 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ تاحال ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
آپ کا تبصرہ