مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ ملاقات میں امریکہ کی دوگانہ اور تخریب پر مبنی پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ قوموں اور ملتوں کے خلاف دہشت گرد تنظیموں سے استفادہ کررہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے درمیان ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی ۔ اس ملاقات میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مختلف مواقع پر ایران کے دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ایران کو اچھی طرح جانتا ہوں ایران کی علاقائي اور عالمی سطح پر امن و صلح کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں ۔ ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان اچھا تعاون جاری ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے بھی عالمی سطح پر اقوام متحدہ کی امن و صلح کے سلسلے میں کوششوں کی تعریف اور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ کی عالمی سطح پر کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے غیر جانبدارانہ اقدامات کا بھی خير مقدم کرتا ہے۔ امیر عبداللہیان نے اس ملاقات میں شام، یمن اور افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ