پاکستان ، امریکہ کی ریاست نہیں/ امریکہ خود خطے میں دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے امریکی کانگریس اور سکریٹری اسٹیٹ کے پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے امریکی کانگریس اور سکریٹری اسٹیٹ کے پاکستان سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کانگریس اور سیکریٹری اسٹیٹ کا پاکستان کے ساتھ رویہ ناقابل قبول ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  امریکہ کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان اس کی ریاست نہیں اور نہ ہی اس کا پیروکار ہے، چند اراکین کانگریس پاکستان کے کردار کو دہرا نہیں کہہ سکتے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ خود خطے میں دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے، امریکہ ماضی میں جنہیں آزادی کے لئے جنگ کرنے والا اور جہادی کہتا تھا آج انھیں  دہشت گرد کہہ رہا ہے۔ رضا ربانی نے کہا کہ امریکہ نے اپنے قومی مفاد میں فوجی آمریتوں کا ساتھ دیا، پاکستان کو کابل میں طالبان  حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خطے کے دیگر ممالک سے مشاورت کرنی چاہیے۔ اس سے قبل امریکی حکام نے پاکستان پر دوغلی پالیسی اخۃیار کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

News Code 1908167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =