مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ بروز جمعہ لبنان کے پہاڑوں کی آزادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر لبنانی عوام سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق لبنان کے پہاڑوں کی آزادی دوسری ازادی کے نام سے موسوم ہے اس موقع پر سید حسن نصر اللہ عوام خطاب کریں گے۔ مقامی وقت کے مطابق سید حسن نصر اللہ رات 8 بجکر 30 منٹ پر خطاب کریں گے جس میں وہ لبنان اور خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ بروز جمعہ لبنان کے پہاڑوں کی آزادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر لبنانی عوام سے خطاب کریں گے۔
News ID 1907921
آپ کا تبصرہ