پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 3 دہشت گرد اور ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب وہابی دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ لورالائی کے قریب وہابی دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکار اور 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان میں لورالائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی بلوچستان کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف  جاں بحق ہوگئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران میجر قاسم اور ایف سی کا ایک جوان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

News Code 1907788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =