مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور کے علاقہ سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل کردیئے گئے۔ پولیس کے مطابق 2 فریقین کے درمیان پشتخرہ بالا میں جائیداد کے تنازع پر جرگہ جاری تھا کہ اچانک فائرنگ ہوگئی جس سے ایک فریق کے 2 اور دوسرے کے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا اور مقتولین کی لاشیں بھی پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔
پاکستان میں پشاور کے علاقہ سربند میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد قتل کردیئے گئے۔
News ID 1907163
آپ کا تبصرہ