25 جون، 2021، 9:45 AM

آسٹریا کے صدر کا ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئيسی کو مبارکباد کا پیغام

آسٹریا کے صدر کا ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئيسی کو مبارکباد کا پیغام

آسٹریا کے صدر نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وین ڈیر بیلن نے اپنے ایک پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی ہے۔ آسٹریا کے صدر نے ایران اور آسٹریا کے دوستانہ اور دیرینہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آسٹریا کے درمیان دوستانہ  تعلقات 7 صدیوں سے زائد عرصہ پر محیط ہیں۔  آسٹریا مستقبل میں بھی ایران کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی ، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی تلاش و کوش جاری رکھے گا۔ آسٹریا کے صدر نے ایران کے نئے صدر کی کامیابی کی آرزو کا اظہار کیا۔

News ID 1907101

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha