24 جون، 2021، 9:22 AM

ایتھوپیا میں ایک مصروف بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک

ایتھوپیا میں ایک مصروف بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک

ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں انتخابی عمل کے دوران جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک بڑے اور مصروف بازار پر فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

افریقی ملک ایتھوپیا میں ووٹ گننے کا عمل جاری ہے تاہم اس دوران ایک مصروف بازار میں فضائی بمباری کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری میں 80 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 30 لاشیں لائی گئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ پر درجن سے زائد ایمبولینسیں ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال لانے کے لیے انتظامیہ دہشت گرد گروپ  سے مذاکرات میں مصروف ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام نے بھی نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ دو گروہوں کے درمیان جنگ جاری ہے اور حملے کی جگہ تک ریڈ کراس کی ایمبولینسوں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے۔

جنگ زدہ اور غربت کے شکار ایتھوپیا میں کئی مسلح گروہ آپس میں دست و گریبان ہیں۔ تاہم موجودہ وزیر اعظم نے مختلف قبائل اور حریف ممالک کے درمیان صلح کروا کے امن بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں نوبل انعام سے بھی نوازا گیا تھا۔

News Code 1907088

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha