یمن کا محاصرہ اور پابندیاں جاری رہنے کی صورت میں امن و صلح  اور جنگ بندی بے معنی ہے

یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ نے یمن پر پابندیوں اور محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن پر پابندیوں اور محاصرے کے جاری رہنے کی صورت میں امن و صلح اور جنگ بندی بے معنی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن پرسعودی عرب کی قیادت میں جارح ممالک کی  پابندیوں اور محاصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  یمن پر پابندیوں اور محاصرے کے جاری رہنے کی صورت میں امن و صلح اور جنگ بندی بے معنی ہے۔ ہشام شرف نے کہا کہ یمن کا محاصرہ کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کو امریکہ اور برطانیہ کا تعاون حاصل ہے۔ یمن کے وزير خارجہ نے کہا کہ ہم امن و صلح اور جنگ بندی کے خواہاں ہیں لیکن محاصرے اور پابندیوں کی صورت میں جنگ بندی ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب یمنی عوام کے خلاف بھیانک جنگی جرائم جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے بھاری رشوت دیکر اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کو بھی خرید لیا ہے جس نے سعودی عرب کا نام  یمنی بچوں کے قاتلوں کی فہرست سے نکال کر اس کی جگہ یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کا نام شامل کرلیا ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے سعودی عرب گذشتہ 6 سال سے یمن جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے سعودی رعب کو اس جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس عرب ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

News Code 1907067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha