مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ ملکھا سنگھ کی عمر 91 برس تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملکھا سنگھ 20 مئی سے کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھے۔ انکی اہلیہ بھی کورونا کی وجہ سے رواں ماہ ہلاک ہو گئی تھیں۔ ملکھا سنگھ نے ایشین گیمز میں 4 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔
آپ کا تبصرہ