13 جون، 2021، 3:29 PM

ایران کے تمام صدارتی امیدواروں کا اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

ایران کے تمام صدارتی امیدواروں کا اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے تمام امیدواروں نے اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کی کوئي جگہ نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے تمام امیدواروں نے اپنے سیاسی اختلافات کے باوجود اسلامی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں  اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کی کوئي جگہ نہیں ہے۔

ایران کے تیرہوین صدارتی انتخابات میں 7 امیدوار" عدلیہ کے سربراہ آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی ، سپاہ کے سابق کمانڈر محسن رضائي، قومی سلامتی کے سابق سکریٹری سعید جلیلی ، سابق صدر کے معاون مہر علی زادہ، ڈپٹی اسپیکر قاضی زادہ ہاشمی ، پارلیمنٹ ممبر علی رضا زاکانی اور مرکزي بینک کے ڈائریکٹر عبدالناصر ہمتی " میدان میں موجود ہیں ، جنھوں نے اپنے  مباحثات ، مناظرات اور بیانات میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ اگر وہ صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو وہ خطے میں اسلامی مزاحمتی گروہوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ایران کے صدارتی امیدواروں نے اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ خطے میں غاصب صہیونی حکومت کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات  کے امیدواروں نے کل اپنے تیسرے اور آخری مباحثہ اور مناظرہ میں عوامی مسائل اور مشکلات کے حوالے سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے، ایک دوسرے کے پروگراموں پر تنقید کی اور اپنے اپنے پروگرامز کو بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ صدارتی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار امیر حسین قاضی زاد ہ ہاشمی نے ملک میں امیر و غریب کے درمیان  فاصلے کو ختم کرنے پر زوردیا۔

تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار محسن رضائی نے کہا کہ اگر میں صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوگیا تو اپنی کابینہ میں ملک بھر کی اقوام کو نمائندگی دوں گا اور میں نے جو وعدے کئے ہیں ان پر عمل کروں گا۔

تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پانچویں اور چھٹے ترقیاتی پروگرام کے بہت سے منصوبوں پر عمل نہیں کیا ہے، ہم انھیں عملی جامہ پہنائیں گے۔

تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار محسن مہر علی زادے نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اچھی حکمرانی اور آزاد، آباد اور خودمختار ایران کی تعمیر کے لیے کام کرنا چاہیے۔

تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار عبدالناصر ہمتی نے کہا کہ ہم نے اقتصادی پابندیوں اور مشکلات کے باوجود ٹرمپ انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار سعید جلیلی نے کہا کہ  منتخب صدر پوری قوم کا صدر ہے اور اسے ہر شخص کے حقوق ادا کرنا ہوں گے۔

تیرہویں صدارتی انتخابات  کےامیدوار علی رضا زاکانی نے تیسرے اور آخری ٹی وی مباحثے کے دوران کہا کہ میں اپنی حکومت کے ارکان اور عہدیداروں کا انتخاب صلاحیت کی بنیاد پر کروں گا ۔ واضح رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات بروز جمعہ  18 جون کو منعقد ہوں گے۔

News ID 1906917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha