9 جون، 2021، 9:29 AM

شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا

شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا

شامی ذرائع کے مطابق شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے دفاعی سسٹم نے اسرائیل کے حملے کا بھر پور مقابلہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق اسرائيلی نے لبنان کی فضائی حدود سے شام پر حملہ کیا جس کا شامی دفاعی نظام سے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ شام کے فوجی ذرائع کے مطابق کل رات 11 بجکر36 منٹ پر اسرائیلی طیاروں نے لبنانی فضائي حدود استعمال کرتے ہوئے شام کے بعض ٹھکانوں پر میزائل فائر کئے جنھیں شام کے دفاعی سسٹم نے فضا میں تباہ کردیا جبکہ بعض دیگر میزائلوں سے معمولی مالی نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل اس سے قبل بھی شام پر متعدد بار حملے کرچکا ہے۔

News ID 1906861

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha